ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایمس کی نئی پہل، اقتصادی طور پر کمزور عمررسیدافراد کا فری میں کرے گا علاج!

ایمس کی نئی پہل، اقتصادی طور پر کمزور عمررسیدافراد کا فری میں کرے گا علاج!

Mon, 03 Jul 2017 21:28:50    S.O. News Service

نئی دہلی،3جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عام طور پر یہ دیکھا جاتا ہے کہ بزرگوں کو صحیح طریقے سے صحت کی خدمات نہیں ملتی ہیں۔اس کے ساتھ ہی پیسے کی کمی کی وجہ سے وہ دوائیاں بھی نہیں خرید پاتے ہیں۔ایسے عمر رسیدہ لوگوں کی مدد کے لئے ایمس سامنے آیا ہے۔ایمس ایک این جی او کے ساتھ مل کراقتصادی اور جسمانی طور پر کمزور 50عمر رسیدہ لوگوں کی میڈیکل کی دیکھ بھال اور علاج کی ذمہ داری لے گا۔اس کے ساتھ ہی ایمس ان 50عمر رسیدہ لوگوں کو الگ الگ صحت کی خدمات بھی مہیا کرے گا۔ان عمررسیدافراد کو ان کی صحت ضروریات کی بنیاد پر مختلف اولڈ ہوم اور معاشرے میں رہنے والے عمردراز لوگوں میں سے منتخب کیا جائے گا۔
ایمس کے ڈاکٹر پرسون چٹرجی نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ایمس کا جیریاٹرک سیکشن اور این جی او ”ہیلدی ایجنگ انڈیا“ایسے ضرورت مند لوگوں کے پاس تک مفت ادویات پہنچائے گا اور ایمرجنسی کی حالت میں انہیں ہاسپٹل تک لانے لے جانے اور ان کو علاج کی سہولت بھی دے گا۔ایمس کے جیریاٹرک محکمہ نے دہلی اور قومی دارالحکومت علاقہ کے کئی اولڈہوم میں کئے اپنے ایک سروے میں پایا کہ ان اولڈ ہوم میں رہنے والے قریب 80فیصد بزرگوں کو کسی طرح کی صحت کی سہولت نہیں ملتی۔سروے میں 20اولڈہوم میں رہنے والے قریب 1200لوگوں سے اور معاشرے کے قریب 4000لوگوں سے سوال جواب کئے گئے۔
سروے کے مطابق زیادہ تر بزرگ ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور کورونری آرٹری کی پریشانیوں سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں۔اس میں طویل وقت تک دواؤں کی اور باقاعدہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے تاکہ آگے ہونے والی مشکلات کو روکا جا سکے۔
 


Share: